اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب سے عید منانے آنا موت کی وجہ بن گیا،دوستوں کے ہاتھوں دوست قتل

datetime 1  ستمبر‬‮  2017 |

مریدکے(آن لائن) قریبی دوستوں نے پیسے ادھار نہ دینے پر سعویہ پلٹ دوست کو اغوا کرکے قتل کر دیا اور نعش نہر میں بہا کر کئی روز تک اس کے ورثاء کے ساتھ تلاش کر تے رہے۔ مقتول کے اے ٹی ایم کارڈ سے نکالی جانے والی رقم نے اصل ملزمان پکڑوا دیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے متعدد بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے کئی روز تک حوالات کا مہمان بنائے رکھا۔

بتایا گیا ہے کہ چار سال سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والا محلہ رحمان پارک نئے داؤکے کی گلی نمبر11کا رہائشی25سالہ محمد سلیم ولد محمد لطیف مغل اچانک لا پتہ ہو گیا۔ اہل خانہ نے تلاش کے بعد9اگست کو سلیم کے اغوا کی درخواست دی جس پر 22اگست کو نا معلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے شک کی بناء پر روحانی پیشوا پپو شاہ سمیت متعدد خواتین اور مردوں کو کئی روز تک حوالات کا مہمان بنا کر تفتیش کی جاتی رہی مگر محمد سلیم کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اہل خانہ کی طرف سے مغوی کے اے ٹی ایم کارڈ کی گمشدگی ظاہر کرنے پر ہومی سائیڈ انسپکٹر اعجاز خاں نے تفتیش کی تو معلو م ہوا کہ نا معلوم افراد نے کارڈ استعمال کرتے ہوئے الائیڈ بنک، حبیب بنک اور میزان بنک کی اے ٹی ایم مشینوں سے مختلف اوقات کے دوران2لاکھ 38ہزار روپے کی رقم نکلوائی ہے جس پر تفتیشی آفیسر نے اے ٹی ایم مشینوں کی ویڈیو ریکاڈنگ کی مدد سے ملزمان کا کھوج لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جو مقتول محمد سلیم کے قریبی دوست شہباز اور عباس نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اقرار کیا ہے کہ کچھ سال قبل ادھار رقم نہ دینے پر ان کا محمد سلیم کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پر انہوں نے اسے ٹیلی فون کرکے گھر سے بلایا اور نشہ آور شربت پلانے کے بعد سیرو تفریح کے بہانے موٹر سائیکل پر سوار کرکے جوئیانوالہ نہر پر لے گئے جہاں اس کے سر اور سینے پر پتھر مار قتل کرنے کے بعد نعش نہر میں بہا دی گئی۔

ملزمان نے مقتول سلیم کی جیب سے 3500روپے کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور والدہ کا قومی شناختی کار ڈ بھی چوری کر لیا۔ ملزمان کو شک تھا کہ محمد سلیم کے بنک اکاؤنٹ میں14 لاکھ روپے کی رقم ہے جس پر انہوں نے قتل کرکے رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا مگر اس کے اکاؤنٹ میں صرف2لاکھ84ہزار روپے کی رقم تھی جس میں سے اس نے50ہزار روپے نکلوا لیے تھے

جبکہ باقی رقم ملزمان کے ہتھے چڑھ گئی۔ پولیس ملزمان ہو ہمراہ لے کر نعش کی تلاش میں ہے مگر متقول کی نعش تاحال نہیں مل سکی۔پولیس نے مقتول سلیم کے بھائی محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…