لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیر پر این اے 120سے امیدوار بیگم کلثوم نواز کے داماد ،رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کو نوٹس جاری کر دیا ۔الیکشن کمیشن کی طرف جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ آپ مسلسل بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر سے کہا گیا ہے کہ وہ تین روز میں نوٹس کا جواب دیں بصورت دیگران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر پرویز ملک اور صوبائی وزیر بلال یاسین کوبھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری ہو چکے ہیں۔