اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ جے آئی ٹی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے ایف آئی اے کے افسر واجد ضیا بینظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ، انہوں نے بینظیر قتل کیس کی ازسر نو انکوائری کی تھی ۔ بینظیر قتل کیس میں واجد ضیا نے جنرل(ر)پرویز مشرف، ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو مرکزی ملزم قرار دیا تھا اور عدالت پیش ہو کر ان تینوں کے خلاف اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی
کی خـصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےاس وقت کے سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو17,17سال قید کی سزا سنا ئی ہے جبکہ اس وقت کے صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انکی جائیداد قرقی کے احکامات دئیے ہیں۔ دیگر پانچ ملزمان کو بری کردیا گیاہےجنہیں رہائی کے تمام انتظامات مکمل ہونے کے بعد اچانک پنجاب حکومت کی درخواست پر 30دن کیلئے نـظربند کر دیا گیا ہے ۔