اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)کمزورسکیورٹی کی بنیاد پر سعود عزیز کو 17سال قید کی سزا کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، فیصلے کے خلاف اپیل کرینگے، بینـظیر بھٹو قتل کیس میں سزا پانے والے سی پی او سعود عزیز کی اہلیہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بینـظیر قتل کیس کے اہم کردار اس وقت کے سی پی او سعود عزیز کی اہلیہ نے کہا ہے کہسعود عزیز یا خرم شہزاد نے بی بی کو گاڑی سے باہر نکلنے پر مجبور نہیں کیا بینظیر بھٹو کی بیرونی سکیورٹی پولیس کے پاس تھی جبکہ انٹرنل سکیورٹی خود جیالے کررہے تھے، بینظیر بھٹو قتل کیس میں اصل مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔پولیس افسران کو سیکیورٹی کی کمزوری اور سانحہ کے مقام کو واش کرنے اور پوسٹمارٹم نہ کروانے پر 17, 17سال سزا اور جرمانہ کیا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہ بات عدالت میں بھی کہی کہ سعودعزیز یا خرم شہزاد نے بی بی کو نہیں کہا کہ آپ گاڑی سے باہر آئیں بینظیر کو گاڑی کے اندر سے باہر نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ میرے شوہرسعودعزیز پر کریمنل چارج نہیں لگا صرف سکیورٹی کمزوری کو بنیاد بنا کر سزا دی گئی ۔ انہوں نےفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے 110 ثبوت اکٹھے کئے تھے۔