جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

لعل شہباز قلندر کے مزار کو ملنے والے بھاری نذرانے کہاں جاتے ہیں؟ گنبد پر لگا ہوا سونا کون لے اڑا؟

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال ماہ فروری میں لعل شہباز قلندر کےمزار پر دھماکے میں جہاں متعدد افراد شہید ہوئے وہیں مزار کی سکیورٹی ، اور دیگر انتظامات کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا۔ سب سے اہم یہ کہ مزار کو ملنے والا لاکھوں کروڑوں روپے کا نذرانہ اور سونے

کے زیوارت کس کی تجوری میں جاتے ہیں، 23برسوں میں مزار کی آرائش کے نام پر اربوں روپے جاری کیے گئے لیکن انتظامات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔درگاہ کے سابق منیجراحمد جعفری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مزار کے گنبد کا سونا چوری ہوا تو کہہ دیا گیا کہ سونا کبوتر لے گئے،چبھتے ہوئے سوالات،کروڑوں کے نذرانے، قیمتی زیورات،ٹھیکے کی رقم یہ سب آخرجاتی کہاں ہے؟احمد جعفری کہتےہیں کہ 1994ء سے مزارکی مرمت اورتزئین آرائش پر اربوں روپے جاری کئے لیکن بہتری نہیں آسکی۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گنبد پر لگا سونا چوری ہونے کی تحقیقات میں بتایا گیا کہ سونا توکبوترلے گئے۔احمد جعفری نے یہ بھی الزام لگایا کہ ماضی میں زیورات کی نیلامی ہوتی تھی، لیکن اب کیوں نہیں ہوتی یہ محکمہ اوقاف جانے۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ مشتاق احمد نے بھی سارے چندے کا حساب کتاب کر ڈالا۔مشتاق احمد کا کہناتھا کہ درگاہ لال شہباز قلندر سمیت سندھ کے مزارات سے ملنے والاکروڑوں روپے کاچندہ سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا جاتا ہے، جس کے بعد اخراجات کی مد میں 9کروڑ روپے سالانہ ملتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…