منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

جس کیس میں وارث نہ ہو وہ کیس مضبوط نہیں ہوتا، شیخ رشید نے بے نظیر قتل فیصلے پر حیران کن بیان دے دیا؟

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بے نظیربھٹوقتل کیس میں انصاف نہیں ہوا،بے نظیرقتل کیس کے فیصلے کے بعدپاکستان کی سیاست میں دہشتگردی بڑھنے کے خطرات پیداہوگئے ہیں ۔جمعرات کے روزاپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹوقتل کیس میں وارث کوئی نہیں تھا،جس کیس میں وارث نہ ہووہ کیس مضبوط نہیں ہوتا،وارث کے کیس لڑنے سے کیس مضبوط ہوتاہے ،

بے نظیربھٹوقتل کیس میں 9ماہ تک بے نظیربھٹوشہیدکی نہ بیٹی عدالت گئی نہ بیٹاعدالت گیااورنہ سابق صدرآصف علی زرداری عدالت گئے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کوتین دن سے معلوم تھاکہ کیس کافیصلہ آنے والاہے تب بھی پارٹی کی قیادت عدالت نہیں گئی ۔اس سے ظاہرہوتاہے کہ کیس میں کسی کی دلچسپی ہی نہیں تھی ۔انہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹوشہیدقتل کیس میں انصاف ہوتانظرنہیں آیا،کیس کے فیصلے کے پاکستان کی سیاست پراثرات مرتب ہوں گے ۔فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے،ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کووزیراعظم بنادیاگیا،پاکستان کی فوج اورعدلیہ بدل گئی ہیں،حدیبیہ پیپرزکیس نہ کھولنے کی کے خلاف عدالت گیاہوں ۔شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گا یہ کیس کھلے اس میں شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ موجودہ حکومت نے 4سالوں میں35ارب روپے قرضہ لیاہے ،باقی 70سالوں میں40ارب قرضہ لیاگیا،ایل این جی منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن ہے ،سب سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ747میں جولوگ پکڑے گئے جن کی بلیوائیرلائن نکلی ،ایل این جی کرپشن میں ملوث شخص کووزیراعظم بنادیاگیااوراسے وزارت عظمیٰ دیدی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدالتیں بدل گئیں فوج اورعدلیہ بدل گئی ہیں ۔فوج پیچھے رہ کرعدالتوں سے حق اورسچ کے فیصلے کرنے میں مددکررہی ہے ،فوج اقتدارمیں آئے بغیرجمہوریت کے ہوتے ہوئے قانون کی حکمرانی قائم کررہی ہے ۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کواپنے سگے بھائی پربھی اعتبارنہیں ہے ۔نوازشریف کے بچے سولہ سال کی عمرمیں 18کروڑروپے کے فلیٹ کے مالک بنتے ہیں ،

عوام کاخون چوسنے والے ان کوکہہ رہے ہیں کہ آپ نے فیصلہ کرناہے کہ انصاف ہوایانہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوری کی دولت چھپانے کیلئے 19کمپنیاں بنائی گئیں،حدیبیہ پیپرزکیس نہ کھولنے کی کے خلاف عدالت گیاہوں ۔سپریم کوڑٹ کاحکم نہ ماننے پرچیئرمین نیب کواستعفیٰ دیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کبھی نہیں چاہے گاکہ حدیبیہ کیس کھلے اس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…