اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف اور ان کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی کو نوٹس جاری کردیا ہے
جس کی سماعت 7 ستمبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چند ہفتے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔