منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کا حکم ملتے ہی پاک فوج کے دستے کراچی میں اترنا شروع۔۔آپریشن شروع

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طوفانی بارشوں کے باعث شہر قائد کی ابتر ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد کی درخواست کر دی، آرمی چیف کا حکم ملتے ہی پاک فوج نے امدادی آپریشن شروع کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اچی انتظامیہ کی جانب سے بارش کے بعد کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی سے مدد کی درخواست کی گئی ہے جب کہ فوج نے پانی نکالنے کے لیے واٹر پمپس بھی فراہم کردیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات سے شہر قائد میں موسلادھار بارش کا سلسلسہ جاری ہے جس کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو دفاتر اور کام پر جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خراب موسم کے باعث کراچی سے شیڈول متعدد پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں اور محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوگئی ہے۔ کینٹ اسٹیشن پر پانی جمع ہوگیا جبکہ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں آج ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے ۔ نیشنل ہائی وے، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ، شاہراہِ قائدین، ایم اے جناح روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث گاڑیاں بند ہوگئی ہیں۔ شہر قائد میں سیلابی صورتحال کے دوران انتظامیہ اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ موسلا دھار بارش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…