اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عائشہ گلالئی کے بعد ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی سے منحرف اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عائشہ گلالئی کےبعد ضیااللہ آفریدی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان نے ضیا اللہ آفریدی کو
پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ضیا اللہ آفریدی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔نوٹس میں ضیا اللہ آفریدی سے پارٹی سے منحرف ہونے پر 7روز میں جواب طلب کیا گیا ہے، جواب نہ ملنے کی صورت میں پارٹی رکنیت سے بر طرف کیا جائے گا۔پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ ضیااللہ آفریدی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔