پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

خطبہ حج کے موقع پر میدان عرفات میں رقت آمیز مناظر،سعودی عالم دین شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشترینے خطبہ حج دیدیا

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ کا راستہ راہ نجات، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کو لوٹا دے، سعودی عالم دین شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری کا خطبہ حج۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج میں کہاہے

کہ مسلمان اللہ کی بتائی حدود کی حفاظت کریں ، دنیا کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ احکامات شریعہ کی مکمل پابندی کریں۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے امت کی رہنمائی کے لئے بھیجا اور اسلام اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے، کسی عربی کو عجمی، کسی عجمی کو عربی پر فوقیت حاصل نہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے، دعا ہے اللہ مسجد اقصی مسلمانوں کو لوٹادے۔ شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا، اللہ نے وعدہ کیا ایمان لانےاورنیک عمل کرنیوالوں کوزمین پرطاقت عطا ہوگی، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو بھی حرام قرار دیا، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کو منظم کیاللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور اسی کے آگے سر جھکاؤ، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، میں خود کو اور آپ سب کو خدا تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتاہوں، نصیحت کرتا ہوں کہ تقوی اختیار کرو، اللہ نے وعدہ کیا ہے متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے۔سعودی عالم دین شیخ ڈاکٹر بن ناصر الشتری نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا ، اس وقت دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لئے میدان عرفات میں جمع ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…