اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ اسمبلی کو نہ ماننے والی عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف انـصاف کیلئے اسمبلی کا دروازہ کھٹکانے پر مجبور ہوئی، دھرنے کے دنوں میں عمران خان کے کینٹینر کے پیچھے نواز شریف اور اسمبلی بارے کیا کچھ کہتی رہیں، ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر بیہودہ میسجز بھیجنے کا الزام لگانے والی عائشہ گلالئی کسی زمانے میں موجودہ اسمبلی کو ماننے سے ہی انکاری تھی مگر قسمت کا کھیل دیکھئے کہ عمران خان کے
خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے عائشہ گلالئی کو اسی اسمبلی کا دروازہ کھٹکانا پڑ گیا۔ دھرنے کے دنوں میں نجی ٹی وی چینل فائیو کو عمران خان کے کینٹنر کے پیچھے دئیے گئے عائشہ گلالئی کے انٹرویو کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عائشہ گلالئی نہ صرف موجودہ اسمبلی کو ماننے سے انکار کرتی نظر آتی ہیں بلکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بھی الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے کیا کچھ کہا تھا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں