اسلام آباد (آئی این پی) پاک امریکہ تعلقات پر متفقہ قرار دد کی منظوری کے موقع پر اہم پارلیمانی رہنما قومی اسمبلی سے غائب تھے، ایوان میں امریکی صدر کی دھمکیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بدھ کو بحث کروائی گئی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، قومی وطن پارٹی کے صدر آفتاب احمد خان شیرپاؤ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) کے رہنما غوث بخش مہر، مسلم لیگ ضیاء کے صدراعجاز الحق سمیت کئی اہم رہنما قومی اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔