بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بیرون ممالک سے آنیوالے پارٹی فنڈ عیاشیوں کی نذر عمران خان اور ان کے قریبی دوست کیا، کیا گُل کھلاتے رہے؟

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں تحریک انصاف کی غیر قانونی فنڈنگ کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے، لاکھوں روپے کی رقوم کا منی ٹریل موجود ہے نہ الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا گیا، پاکستان کے موقر قومی روزنامہ امت کی رپورٹ میں انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو سعودی عرب سے غیر قانونی فنڈنگ کے نئے تحریری شواہد بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے چند برسوں سے سعودی عرب میں تحریک انـصاف کیلئے 2لاکھ 26ہزار 240ریال(63لاکھ 57ہزار پاکستانی روپے)کے فنڈز جمع کئے گئے تاہم اس رقم کی نہ منی ٹریل موجود ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن میں اسے ظاہر کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹ میں بھی اس کا ذکر نہیں۔ سعودی عرب میں یہ فنڈ ریزنگ عمران خان اور اس کے قریبی دوست ذوالقرنین علی خان نے اپنی کمپنی ذولٹیک کے ذریعے کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میںکی گئی فنڈریزنگ منظر عام پر آنے والے تازہ شواہد کے مطابق بیان کردہ رقوم سے کئی گنا زیادہ ہے اور اس حوالے سے دستاویزی شواہد بھی جلد منظر عام پر آنے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے منتخب 35ارکان نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو وہ نہ صرف سارے معاملات کو افشا کر دینگے بلکہ اپنی وہ رقوم بھی واپس لیں گے جو انہوں نے پارٹی کو چندے کے طور پر دیں اور جن کا کوئی حساب کتاب موجود نہیں۔ روزنامہ امت کے ذرائع کے مطابق لندن میں پی ٹی آئی کیلئے زلفی بخاری فنڈز جمع کرتا ہے اسی طرح سعودی عرب میں یہ ذمہ داری ذوالقرنین نے سنبھال رکھی ہے۔

ذوالقررنین عمران خان کے پرانے دوستوں میں شامل ہیں اور ان کے خلاف سعودی عرب میں موجود 35ارکان نے اعلان بغاوت کر دی ہے اور اس حوالے سے ایک ای میل پارٹی قیادت کو بھیجی گئی ہے جس میں ان مذکورہ ارکان نے ذوالقرنین کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ذوالقرنین کی سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو وہ نہ صرف تمام عطیہ کی گئی

رقم واپس لیں گے بلکہ تمام کرتوتوں کو منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔ سعودی عرب میں شدید مشکلات کا شکار پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات میں بھی اندرونی مسائل کا شکار نـظر آرہی ہے اور دبئی میں پی ٹی آئی کے متعدد ارکان بھی پارٹی فنڈنگ کے شواہد منظر عام پر لانے کی تیاری کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے 7ستمبر تک

مالی حسابات پیش نہ کرنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے خلاف قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا حکم سنایا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…