اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف ملک سے باہر چلے بھی جائیں تو پھر بھی نیب ملوث افراد کو ایک ایک کر کے گرفتار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پندرہ سے بیس لوگ ہیں جو لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے وفاقی اور صوبائی وزیر ہیں اور جو نواز شریف کے قابل بھروسہ ہیں کو ادارے کچھ دنوں میں گرفتا رکرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف ثبوت ہیں جن کے تحت انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ ڈیفنس میں ایک جواری کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا مگر وہ بھاگ گیا اور اس کے پاس شریف فیملی کے اربوں مالیت کے ڈھائی سو کے قریب پلاٹ ہیں جو مذکورہ بالا بندہ کنٹرول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے کئی گھروں میں بیس بیس، پچیس پچیس ارب روپے چھپائے گئے ہیں جو کہ شریف فیملی کے ہیں۔