اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی معروف وکیل عاصمہ جہانگیر اپنی رائے اور نظریہ کی بنیاد پر پاکستانی وکلا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں، ان کے کئی بیانات کو متنازعہ بھی قرار دیا جاتا ہے اور ان کے انداز فکر سے عموماََ دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدان بھی اختلاف کرتے نظر آتے ہیں۔ پانامہ کیس پر عاصمہ جہانگیر کی رائے اور تبصرہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، عاصمہ جہانگیر نے پانامہ کیس فیصلے پر اپنے روایتی انداز میں تبصرہ
کرتے ہوئے اس پر کئی سوالات اٹھائے تھے۔ الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے والد نے مشرقی پاکستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران اندراگاندھی کو خطوط لکھے تھے جس میں اسے اکسایا تھا کہ وہ مغربی پاکستان پر حملہ کرے تاکہ پاکستانی افواج کو مشرقی پاکستان میں کاروائیاں کرنے سے روکا جا سکے ۔ ان کے بقول یہ خطوط اس دور میں میڈیا میں پرنٹ بھی ہوئے تھے۔