اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی جانب سے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق این اے 120 میں الیکشن کا معرکہ سر کرنے کیلئے مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ذریعے پنجاب کی اہم ترین انتظامی شخصیات کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ اگر ’’مریم کی جانب سے کوئی پیغام یا حکم آتا ہے تو اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے‘‘۔ مذکورہ پیغام موصول
ہونے کے بعد پنجاب کے اعلیٰ ترین انتظامی افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اہم ترین سرکاری افسران جو وفاق میں مریم نواز کے احکامات پر عمل درآمد کروانے پر مامور تھے انکو اب پنجاب میں مریم نواز کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔یہ سب احکامات این اے 120 کاالیکشن جیتنے کیلئے دیئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب حمزہ شہباز سرکاری کاموں میں مریم نواز کے عمل دخل کے سخت خلاف ہیں۔