بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف مریم نواز کی بجائے کلثوم نواز کو سیاست میں کیوں لائے؟

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے – 120 کے ضمنی انتخاب میں مریم نواز کو آگے لانے سے مسلم لیگ نواز کو نقصان ہوگا جبکہ نواز شریف سیاست میں اپنی صاحبزادی کے بجائے اہلیہ کلثوم کو آگئے لائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرچہ کلثوم نواز اپنی بیماری کی وجہ سے مہم چلانے کے قابل نہیں لیکن نواز شریف پھر اپنی صاحبزادی کو سیاسی میدان میں لانے کے بجائے اپنی اہلیہ کلثوم کو لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ‘مریم نواز کی جانب سے اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ وہ ایک سیاستدان نہیں ہیں اور میرا نہیں خیال ہے نواز شریف انھیں سیاست میں لائیں گے۔شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ نیب ریفرنسز کھلنے کے بعد ہی شریف خاندان کی پیشیاں شروع ہوجائیں گی اور مریم نواز اس بار نہیں بچ سکتی اور وہ بھی نااہل ہوجائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مریم نواز نے عدالت میں جھوٹی اور غلط دستخط پر مبنی دستاویزات جمع کروائی ہیں، لہذا وہ بچ نہیں پائیں گی۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز اگر سیاست کی جانب بڑھ رہی ہیں تو انھوں نے غلط سمت اختیار کی ہے، کیونکہ پاناما فیصلے کے بعد سے اب جب یہ معاملہ نیب میں ہے تو ان کے لیے مزید مشکلات جنم لیں گی اور ہوسکتا ہے ان کی سیاست پر ہی پابندی عائد کردی جائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…