جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی سے تعلیم،سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان ٗ بحرین ادر امریکہ سے حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن ایجوکیشن کے تحت چار سالہ “درس نظامی’ڈگری پروگرام میں نیو یارک ٗ امریکہ سے 30طلبہ رجسٹرڈ کرلئے ٗ یونیورسٹی کے اسلامک سٹڈیز پروگرام امریکہ ٗ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ترکی میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر تارکین وطن کے لئے پوسٹ گریجویٹ سطح کے چند پروگرامز پیش کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام بھی متعارف کیا گیا تھا ٗ ان ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے بی ایڈ پروگرام میں نہایت دلچسپی لی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ کے انچارج ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان ٗ بحرین ادر امریکہ میں رجسٹرڈطلبہ کی تعداد 350تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپین ٗ اٹلی ٗ سری لنکا ٗ فن لینڈ اور ایران میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اوپن یونیورسٹی کے ذریعہ اپنی تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔زاہد مجید کے مطابق یوگنڈا کے حالیہ دورے کے دوران ٗ وائس چانسلرٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وہاں مقیم پاکستانیوں سے افریکی ممالک میں فاصلاتی نظام کے تحت تعلیمی پروگرامز شروع کرنے پر بات چیت کی تھی۔زاہد مجید نے کہا کہ یونیورسٹی نیمشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے مختلف کورسسز /پروگرامز میں داخلوں کا آغار کردیا ہے ٗ جن میں اللسان العربی )ابتدائی عربی کورس(ٗ عربی بول چال ٗ سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک( ٗہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ(ٗ اور بیچلر ز)بی اے(سطح کے پروگراموں کے علاوہ شارٹ ٹرم کورسسز شامل ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ5۔ ستمبر مقررہے۔ مشرق وسطیٰ کے ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس 5۔ستمبر 2017ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور [email protected]سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ٗ کمرہ نمبر LG-08ٗ آئی سی ٹی بلڈنگ ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کی فون نمبر +92-51-9057140 , +92-51-9250175پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…