ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

حلقہ این اے 120، کلثوم نواز کے لندن جانے کے بعد ن لیگ کا پہلی گیند پر چوکا

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا،نواز شریف کو چوتھی بار بھی آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے، این اے 120 کا الیکشن ہر پارٹی کارکن کی

جیت کا الیکشن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لاہو میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز با ضابطہ طور پر این اے 120 کی انتخابی مہم میں شریک ہوئیں جہاں تمام مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے مریم نواز کو اپنے حلقوں کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا جس پر مریم نواز نے انہیں تمام مسائل اور تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ تمام یو سیز کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ایک ایک یو سی اور ان کے چئیرمین کے ساتھ خود ملاقات کروں گی، مسلم لیگ (ن)پہلے بھی منظم تھی اور اب بھی منظم ہے، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں انہیں دلوں سے باہر نہیں نکالا جاسکتا، حلقہ این اے 120 کا الیکشن ہر پارٹی کارکن کی جیت کا الیکشن ہے جسے ہر صورت کامیاب کرنا ہے، نواز شریف کو چوتھی بار بھی آپ نے وزیراعظم بنوانا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی اورانتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں مریم نوازجلسوں سے خطاب کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…