راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاہےکہ پاکستان نےدہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشنزکیے، پاکستان میں دہشت گردوں کاکوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔آئی ایس پی آرکےمطابق افغان میڈیاکے9رکنی وفدنےجی ایچ کیوکادورہ کیا۔آرمی چیف سےافغان میڈیاکےوفدکی ملاقات ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے کہاہےکہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کےمشترکہ دشمن ہیں۔
جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاکہ پاکستان نےدہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشنزکیے، پاکستان میں دہشت گردوں کاکوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔آرمی چیف نے دوٹوک لہجےمیں کہاکہ پاک سرزمین افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف استعمال نہیں ہورہی۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاک افغان مؤثربارڈرمنیجمنٹ وقت کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف اعتمادپرمبنی مشترکہ جدوجہدکی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے مزید کہاکہ افغانستان ہماراہمسایہ اوربرادراسلامی ملک ہے۔