اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سعید قاضی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر جو آج لوڈ شیڈنگ اور آبی ذخائر کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرتے
نظر آتے ہیں انہیں نہیں پتہ کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک جو 0.5فیصد پر قرض دے رہا تھا اس کی آفر کو مسترد کرتے ہوئے نواز حکومت نے ایکسم بینک سے 6فیصد پر وہی قرضہ لیکرپاکستانی عوام کی جیب کٹواتے رہے۔ اس موقع پر پروگرام کے دوسرے میزبان اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے پاکستان میں کوئی ایسی جگہ چھوڑی ہے جہاں زمین نہ لی ہوانہوں نے گوادر میں زمین لینے کیلئے دھوکہ کیا ہے، اس موقع پر سعید قاضی نے بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں نیب نے گوادر میں زمینوں کی خریدوفروخت میں 70ارب روپے کا فراڈ پکڑا ہے اس کا کیا بنا، چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر اور ان کے سسر سابق وزیراعظم نواز شریف چوری کرتے پکڑے گئے جبکہ ان کی اہلیہ مریم نواز عدالت میں جعلی دستاویزات اور عدالت کو گمراہ کرنے میں ملوث ہیں۔ سعید قاضی نے کہا کہ ملک کی ترقی نہیں بلکہ ان کی ذاتی ترقی رک گئی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔