لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے اور نواز شریف کو قائد اعظم ثانی کہہ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پھر سعودی عرب چلے جائیں گے اور 1999 کا معجزہ پھر ہونے والا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیا انکشاف کیا کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو نائن ایم ایم کی گولی لگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہا اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو قائد اعظم ثانی بنا کر اتارا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے رہبر بن کر نکلے ہیں۔ انہیں 22 کروڑ عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ نوجوانوں کو بھی ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا ہو گا۔جنرل گریسی نے قائداعظم کا کہا نہیں مانا۔ اگر وہ ہمارے لیڈر کی بات مان لیتے تو آج کشمیر ہمارا ہوتا۔ 70 سال میں کشمیر اور کشمیریوں کو آزادی نہیں ملی لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم کشمیر لے کے رہیں گے اور کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔