تحریک انصاف کے باغی رہنما کا عمران خان کو سرپرائز، ثبوت اہم اسلامی ملک کے سفیر کو دیدیئے

23  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عوامی عدالت میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی معافی مانگ لیتے تو معاملہ ختم ہوجاتا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے تو شاید یہ معاملہ ختم ہو جاتا ، تحریک انصاف کے چیئرمین اسٹے اس لیے لے رہے ہیں کیوں کہ وہ مجرم ہیں،

انہوں نے کہا کہ نیازی خان نے ہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس میں التواکی درخواست دائرکی ہے،خان صاحب الیکشن کمیشن میں پیش ہوکرمعافی مانگ لیتے توادارہ مضبوط ہوتا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی تذلیل کی ہے،اکبرایس بابرنے کہا کہ اگرن لیگ مجھ سے ملی ہوتی توایف آئی اے سے کیس کی کارروائی کرواتی ٗوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیں ٗانہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کیلئے درخواست کی ہے، سعودی عرب سے فنڈنگ کے ثبوت سعودی سفیر کو بھیجے ہیں ۔ تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سعودی سفیر کے نام خط میں کہا ہے تحریک انصاف نے گزشتہ کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے کئے ہیں ٗ سعودی حکومت تحقیقات کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکبر ایس بابر نے خط میں کہا کہ سعودی عرب سے غیرقانونی طورپر ہنڈی کے ذریعے 2 لاکھ 26 ہزار 240 سعودی ریال حاصل کئے گئے ہیں ٗسعودی حکومت اس کی تحقیقات کرے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ مبینہ فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن اور نہ ہی تحریک انصاف نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کی ہیں۔ تحریک انصاف کا فنڈ ریزنگ مافیا سعودی اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…