منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بنے گا،ٹرمپ کی خواہش ضرورپوری کرینگے،پاکستان کے اہم ترین ادارے کے سربراہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران امریکی صدر کے پالیسی بیان پرچیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اور روایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔ بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اورروایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے ، جانے کی بجائے وہاں نہ جانے سے اچھا پیغام جائیگا۔اراکین سینیٹ نے چیئرمین سینٹ رضاربانی کی تجاویز کا ڈیکس بجاکر خیر مقدم کیا۔ پاکستان نے امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی پر جوابی حکمت عملی تیار کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی نئی پالیسی میں پاکستان پر الزام عائد کیا کہ امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا ہے تاہم پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا

جبکہ کابینہ نے اس معاملے پر پاکستان کا جامع قومی مؤقف امریکی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق امریکی پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی اور ردعمل پر جواب تیار کرلیا گیا ہے اور کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس (آج) جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی پالیسی پر روس اور چین سمیت دیگردوست ملکوں سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…