اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

این120 میں کامیابی کا نسخہ ،عید کے روز مری ،ناران کاغان کی سیر،پٹرول ،کھانا پینا سمیت تمام اخراجات ،اہم سیاسی جماعت نے پیکج دیدیا

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے این اے120 کے ناراض لیگی کارکنوں کو منانے کیلئے وفاقی وزیر پرویز ملک کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ اس تناظر میں ناراض لیگی کارکنوں اہلخانہ سمیت تمام آسائشیوں کی پیشکش کی گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں اور ان کی فیملیوں کو عید کے روز سیر وتفریح کیلئے شمالی علاقہ جات ،ناران کاغان اور مری کے علاقوں کا دورہ کرایا جائیگا اس حوالے سے بڑی لگژری گاڑیاں کو چز بک کرلیں گئیں ہیں ،

پٹرول ،کھانا پینے سمیت تمام اخراجات ارکان اسمبلی اپنی جیب سے ادا کریں گے 300سے زائد چھوٹی گاڑیاں اور فلائنگ کوچز بھی بکنگ کے بعد کارکنوں کے حوالے کردی گئیں ۔ مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 120 میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے حلقہ کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کی فراہمی کے ساتھ سیروتفریح کرانے کا پلان تیار کرلیا اس ضمن میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بکنگ کرالی گئی ہے ناراض کارکنوں کو عید تک سیرو تفریح کرائی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے وفاقی وزیر ملک پرویز کو حلقہ سے ریکارڈ ووٹ حاصل کرنیکا ٹارگٹ دیا ہے اس کے لئے حلقہ میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو یونین کو نسل کی سطح پر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ ذرائع کے مطابق جن ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے انہوں نے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے انہیں پرائیویٹ گاڑیاں فراہم کردی ہیں جو الیکشن تک ان کے پاس رہیں گی کارکنوں کو آفر کی گئی ہے کہ وہ عید کی چھٹیاں بھی شمالی علاقہ جات میں جاکر گزار سکتے ہیں اس کیلئے الگ بڑی لگژری گاڑیاں بک کروائی گئی ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز حلقہ کے ناراض کارکنوں کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں اور ارکان اسمبلی انکے گھروں میں جاکر منانا شروع ہوگئے ۔ #/s#

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…