بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

کلثوم نواز کی انتخابی مہم،حمزہ شہباز نے انکارکیاتھا،راناثناء اللہ کی تصدیق، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 19  اگست‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی )صوبائی وزیر قانو ن رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے لئے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دوسری سینئر قیادت جتنے سکیورٹی خدشات ہیں، پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسہ کیا ہے، اجلاس میں حمزہ شہباز نے خود این اے 120کی انتخابی مہم کے انچارج کے لئے پرویز ملک کے نام دیا ۔

گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف سکیورٹی خدشات کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کسی حلقے میں نہیں جا سکتے اور اب تک پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسے سے خطاب کیا ہے تاہم وہ سارے معالات کو دیکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ لاہور کا صدر ہونے کی وجہ سے پرویز ملک کو انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں دراڑ کی امید لگانے والے انشا اللہ خاک چاٹیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ، حمزہ شہباز اور پرویز ملک نے این اے 120 سے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔‎ پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسہ کیا ہے، اجلاس میں حمزہ شہباز نے خود این اے 120کی انتخابی مہم کے انچارج کے لئے پرویز ملک کے نام دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…