لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے120سے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف بھی الیکشن ٹربیونل جا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف ثبوتوں کا پہاڑ سامنے رکھے ،ریٹرنگ آفیسر نے ہمیں دو گھنٹے سنا اور پھر پانچ منٹ میں اس کا فیصلہ کرتے ہوئے بیگم کلثوم کے کاغذات منظور کرلیے ۔
کلثوم نواز نے کہا کہ پوری دنیا میں ان کے خاوند کی کوئی کمپنی نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سولہ کمپنی کا ذکر کیا ہے جو کلثوم نواز اور ان کے خاوند نواز شریف کی ملکیت ہیں ،جھوٹ بولنے اور غلط معلومات دینے پر بیگم کلثوم نا اہل ہوسکتی ہیں۔ فیصل میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فورن فنڈنگ کیس چل رہا ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا یاسمین راشد الیکشن نہیں لڑ سکتیں ،۔پیپلز پارٹی کا دور واپس آنے والا ہے۔