اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نواز شریف کی کرپشن بچانا چاہتے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ،، عمران خان عدلیہ کے دفاع میں خم ٹھونک کر کھڑے ہوگئے، ایاز صادق سے سپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سپیکر کے عہدے کیلئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ عمران خان کا
کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس ان کے بدنیت ارادے ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد نواز شریف کی کرپشن بچا نا ہے ایاز صادق نے بیان دیا کہ ان کا آفس تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے ،انہوں نے میرے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس کیسے بھیجا اور نواز شریف کے خلاف کیوں نہیں بھیجا ،ایاز صادق نے اپنی جانبداری پہلے ہی ظاہر کردی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب صاف ظاہر ہے کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی کے آفس کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے موزوں نہیں رہے لہٰذا وہ استعفیٰ دیں۔
Speaker Ayaz Sadiq’s reference ag Justice Khosa has exposed his mala fide intent of going all out simply to protect NS’s corruption.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2017
Ayaz’s comment that his Office is not an investigative agency begs the question how he forwarded ref ag me & JKT while rejecting ref ag NS? https://t.co/15AiQ1AbOY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2017
Ayaz Sadiq had revealed his bias earlier & now it is clear he is not fit to occupy Office of Speaker NA. He must resign immediately. https://t.co/yy4f1qmgj2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2017