جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کا جواب دینے کے لیے تحریک انصاف نے سندھ میں مہم کا آغاز کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کا جواب دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں مہم کا آغاز کردیا اس حوالے سے ’’ آپ کو کیوں نکالا‘‘کے نام سے پمفلیٹ ، بینرز ، اور پینافلیکس تیار کرلیے گئے جن پر تمام وجوہات درج ہیں جس کی وجہ سے نواز شریف کو نکالا گیا

مہم کے پہلے روز پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کراچی میں فوارہ چوک پر شہریوں میں پمفلیٹ تقسیم کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر سعید آفریدی ، معراج شاہ ،جاویداعوان ، طاہر نیازی ،بلال احمد ، طاہر احمد ، نذیر نیازی ، شیخ محمد اقبال ،رزاق نیازی ، حق نواز نیازی ،مصطفٰی نیازی، اسد شاہ ، خواتین میں دعا بھٹو ، جمیلان بلوچ ، نسیم ، نصرین اور دیگر موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر تماشہ لگایا ہوا تھا اور لوگوں سے پوچھتا پھر رہا تھا کہ مجھے کیوں نکالا ، تو ان کے سوال کا جواب عام آدمی کو سمجھانے کے لیے ہم نے یہ مہم آج سے پورے سندھ میں شروع کی ہے اور سندھ کے ہر شہر گاؤں میں لوگوں کو بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا گیا نواز شریف اور ان کا پورا ٹبر چور ہے جنہوں نے ملک کو لوٹ کر اپنا کاروبار بنایا تحریک انصاف نے اس چور کو احتساب کے کٹھرے میں کھڑا کیا اور دنیا کو اس چور خاندان کی کرپشن بتائی ،

گورنر سندھ کا گھر سامنے ہے وہ بھی دیکھیں اور اپنے نااہل قائد کو بتائیں کے انہیں کیوں نکالا اور سندھ کے لوگوں نے بھی ان کے سوال کا جواب ڈھونڈ لیا ہے ، کیوں نکالا اب قومی مہم بن چکی ہے سندھ کے لوگ میاں صاحب کو بتانے کے لیے تیارہیں کے انہیں کیوں نکالا گیا نواز شریف اب اڈیالا کی تیاری کریں اور وہاں کے لیے سوال تیار کریں کے مجھے کیوں بھیجا گیا ،

تحریک انصاف ان چوروں کو منطقی انجام تک پہچائی گی ، نواز شریف اگر آج نیب میں پیش ہوتی تو وہ انہیں بتادیتے کے انہین کیوں نکالا گیا نواز شریف اور ٹبر عوام کی آنکھوں میں دھول جھوک کر خد کو مظلوم پیش کرنے کی کوشش کرنا چاہ رہے ہیں لیکن پوری قوم جان چکی ہے کہ کس طرح انہوں نے ملکی خزانے کو لوٹا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…