لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگر مطلع ابر آلود نہ ہوا تو پاکستان میں ذی الحج کا چاند 22 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد 1 ستمبر کو عید الاضحیٰ ہو گی۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بھی 22 اگست کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہو گا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور نے
عید الفطر کے موقع پر بھی مفتی پوپلزئی سے رابطہ کر کے پورے ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن مسجد قاسم خان کی انتظامیہ نے اپنی تاریخ دہراتے ہوئے ایک روز قبل ہی عید منانے کا اعلان کر دیا تھا۔دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے ہی مورخہ 1 ستمبر سے لے کر 3 ستمبر تک عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔