جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں بغیر ڈرائیور کے پہلی ٹرین،حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین مکمل طور پر آٹومیٹک ہوگی جو ڈرائیور کے بغیر چلے گی ، چین کی شنگھائی پورٹ(بندر گاہ) پر پہلی ٹرین بحری جہاز میں لوڈ کر دی گئی ہے جو 15ستمبر تک کراچی اور اگلے ماہ تک کے آخر تک لاہور پہنچ جائے گی ، بجلی سے ٹرین چلانے کے لئے ملتان روڈ پر شاہ نور سٹوڈیو اورجی ٹی روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب دو ہائی وولٹیج سب سٹیشن15ستمبر تک کام کرنا شروع کردیں گے ،

ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون میں عدالتی حکم امتناعی کے باعث روکے گئے مقامات کے علاوہ تمام دستیاب جگہ پر تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں ڈپٹی میئرنذیر خان سواتی ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو112 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کا 73فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا85.6 فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا 53فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 78.4فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 74.3فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ منصوبے کا 15فیصد الیکٹریکل و مکینکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ میٹرو ٹرین کیہر سٹیشن پر ایک علیحدہ اور مکمل پراجیکٹ کے طور پر کام کیا جائے اوراس مقصد کے لئے ہر سٹیشن پرخصوصی ٹاسک فورس تعینات کی جائے ۔

تمام سٹیشنوں پر کام مکمل کرنے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جائے اور ان سٹیشنوں پر بنائے جانے والے ایکوپمنٹ رومز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حاجی کیمپ نکلسن روڈ سے براستہ چوبرجی شام نگر دریائے راوی تک نئی بنائی جانے والی ڈرین کا تعمیراتی کام میکلوڈ روڈ پر جاری ہے ۔ اس علاقے میں کام ایک ماہ میں مکمل کر لیاجائے گا ۔

علی ٹاؤن سے چوبرجی تک ٹریفک کی بلارکاوٹ آمد ورفت یقینی بنانے کے لئے 191ٹریفک وارڈن تعینات کر دیئے گئے ہیں جو تین شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔میٹرو ٹرین کے روٹ پر تعمیر کی جانے والی فٹ پاتھوں پر ہر چار سو میٹر کے فاصلے پر کوڑا کرکٹ کا سکپ رکھنے کے لئے خصوصی انکلیو تعمیر کئے جائیں گے ۔ نیسپاک نے ان انکلیو کا ڈیزائن تعمیر کر لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…