جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کا غصہ برداشت نہ ہوا،حنیف عباسی کا انتہائی اقدام،ن لیگ سے راستے الگ،کس جماعت میں شامل ہورہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کا غصہ برداشت نہ ہوا،حنیف عباسی کا انتہائی اقدام،ن لیگ سے راستے الگ،کس جماعت میں شامل ہورہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف، نجی ٹی وی 92نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران پاور شو ناکام ہونے پر نواز شریف حنیف عباسی پر سخت برہم ہو گئے اور جھاڑ پلاتے ہوئے نظروں کے سامنے سے ہٹ جانے کا کہہ دیا۔

راولپنڈی میں اپنے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم پنجاب ہاﺅس میں رات قیام کرنے پہنچے تو وہاں دیگر قائدین کے ہمراہ حنیف عباسی بھی موجود تھے ، ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نواز شریف کے سامنے آنے سے کترا رہے تھے جبکہ نواز شریف کی ان پر نظر پڑ ہی گئی۔ قائدین کے درمیان نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہاں تو 20ہزار بندے بھی نہیں تھے ، کدھر ہیں دو لاکھ بندے؟آئندہ مجھے اپنی شکل بھی نہ دکھانا اور یہاں سے دفعہ ہو جائو۔قائد کی جانب سے سخت سست کہے جانے پر حنیف عباسی نے بہانہ تراشتے ہوئے کہا کہ کنٹینر میں شاید آپ کو صحیح سے نظر نہیں آئے۔ نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے ایک ایم پی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر اتنی بےعزتی میری ہوئی ہوتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق جب نواز شریف پنجاب ہاﺅس سے جی ٹی روڈ ریلی کیلئے نکلے تو ریلی میں شرکا کی تعداد انتہائی کم تھی جو کہ راولپنڈی پہنچنے پر کچھ بہتر ہوئی تاہم نواز شریف جس طرح کی امید لگاکر پنجاب ہاﺅس سے چلے تھے ان کے وہ خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب راولپنڈی میں بھی ن لیگ کا پاور شو فلاپ ہوا۔ سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رات گئے تقریر بھی اسی وجہ سے ہوئی کہ قائد ن لیگ چاہتے تھے کہ جب ریلی میں شرکا کی تعداد ایک اندازے کے مطابق زیادہ ہو جائے تو تب وہ خطاب کریں۔

ادھر ایک قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی نوازشریف کے سب کے سامنے اپنے ساتھ سلو ک پر انتہائی دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…