بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کے سڑکوں پر آنے کا اصل مقد کیا ہے؟اعتزاز احسن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے منتخب سویلین حکومتوں کے خلاف 10 بار سازشیں کیں ٗیہ سڑکوں پر اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے بلکہ احتساب عدالت سے بچنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ نواز شریف کی ریلی ناکام مگر جلسے کامیاب ہیں ٗ وہ قانون کی دیوار توڑ کر اس سے باہر آنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ٗ

وہ بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے دس بار سازشیں کیں اور اب یہ مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے محمد خان جونیجو ، بینظیر بھٹو، یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف لوگوں کے خلاف سازشیں کیں۔ یہ اپنی پارٹی کے سربراہ کے خلاف سازش کرکے وزیر اعظم بنے اور جب عہدے سے ہٹے تو فاروق لغاری اور سجاد علی شاہ کے ساتھ مل کر سازشیں کیں اور جب دوبارہ وزیر اعظم بن گئے تب بھی سازش سے باز نہیں آئے اور بی بی کو پانچ سال کی سزا کرادی۔اعتزاز احسن نے کہاکہ جب یہ گرفتار ہوتے ہیں تو این آر او کرکے سعودی عرب چلے جاتے ہیں ، پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے تو یہ چیف جسٹس اور جنرل پاشا کے ساتھ مل کر 15 منٹ میں میمو گیٹ پر کمیشن بنوا لیتے ہیں لیکن جب گیلانی اس سے سروائیو کر جاتے ہیں تو یہ پھر سازش کرتے ہیں۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے تویہ منتخب حکومتوں کے خلاف سازشیں شروع کردیتے ہیں، انہوں نے سویلین حکومت کے خلاف 10 بار سازشیں کیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی ان کے خلاف کوئی سازش نہیں بلکہ پاناما پیپرز میں ان کی کرپشن پکڑی گئی ہے انہیں ایک سال ملا لیکن یہ اپنی صفائی میں ایک بھی دستاویز پیش نہیں کر سکے بلکہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور اب یہ مکافاتِ عمل سے بچنے کیلئے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں، یہ کسی کے خلاف احتجاج نہیں کر رہے بلکہ احتساب عدالت سے بچنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…