جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

عاصمہ جہانگیر نے وزیر اعظم کوبھی انتباہ کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ،وکلاء سمیت کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں اور کسی کو عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انکار بھی نہیں کرنا چاہیے ، پہلے وکیلوں سے بدتمیزی ہوتی تھی آج ججز سے ہو رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتی ہوں ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کے بنچ سے بہت اختلافات ہیں،

ہرفورم پر بنچ اور بارکے اختلافات کا ذکر کیا ہے لیکن میں ججز سے بدتمیزی اور عدالتوں میں ہلڑبازی کی مذمت کرتی ہوں۔ کسی کو بھی بار اور بنچ کی آڑ میں سیاست کرنے یا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، یہ تاثر غلط ہے کہ وکلا کی اکثریت ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیرزمان کے ساتھ ہے، وکلا قانون کی بالادستی کے ساتھ ہیں، قانون کی بالادستی کے لئے وزیر اعظم کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑا، عدالت نے طلب کیا ہے تو شیر زمان کو عدالت میں ہر صورت پیش ہونا پڑیگا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے بدتمیزی کرنے والے وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں روکی بلکہ پنجاب بارکونسل کی یقین دہانی پرعدالت نے کارروائی کی مہلت دی ہے ۔پہلے وکیلوں سے بدتمیزی ہوتی تھی آج ججز سے ہورہی ہے،تمام بار عہدیداروں نے بھی ججزسے بدتمیزی کی، عدالت میں مذمت کی۔ ایک سوال کے جواب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ میں قانون کی بالادستی کے ساتھ ہوں ۔ وزیر اعظم ،وکلاء سمیت کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں اور کسی کو عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انکار بھی نہیں کرنا چاہیے ، پہلے وکیلوں سے بدتمیزی ہوتی تھی آج ججز سے ہو رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتی ہوں

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…