اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

بچہ نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق نہیں ہوا بلکہ۔۔رانا ثنا واقعہ پرانوکھی منطق سامنے لے آئے،

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لالہ موسیٰ سے بتایا جاتا ہے۔ نواز شریف کے قافلے کی زد میں آکرجاں بحق ہونے والے رحمت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا نے نے نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر رحمت کے جاں بحق ہونے کی خبر

کی تردید کردی ہے ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری سے قبل کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کر سکتا تاہم ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق بچہ کی ہلاکت نواز شریف کے قافلے کی گاڑیوں کی زد میں آکر نہیں ہوئی، کچھ لوگ خبر کو منفی انداز سے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے قافلے میں ڈاکٹرز بھی موجود ہیں تاہم رحمت کے زد میں آنے پر قافلہ نہ تو رکا اور نہ ہی کسی گاڑی میں سے ڈاکٹر نے اتر کر رحمت کو طبی امداد دینے کی کوشش کی۔ بچہ کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو عوام کا خیال رکھنا چاہئے ، جوش میں ہوش نہیں کھونا چاہئے جبکہ عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور پنجاب حکومت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ یہ رحمت کے گھر والوں پر دبائو ڈال کر معاملہ کو دبانے کی کوشش کرینگے جیسا کہ سانحہ ماڈل ٹائون واقعہ کے بعد انہوں نے کرنے کی کوشش کی ۔ خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت کی نواز شریف کے قافلے میں موجود گاڑی سے بچہ جاں بحق ہوا ہے تو وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ بھی مقدمہ میں نامزد ہونگے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…