جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

’’عمران نیازی بھاگنے نہیں دونگی تلاشی تو تمہاری ہو گی‘‘گلائی لئی خم ٹھونک کر میدان میں آگئیں

datetime 11  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان پر بیہودہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائدکر کےپاکستان تحریک انـصـاف سے منحرف ہونیوالی خاتون رہنما عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو‘‘۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ حیرت ہوئی

آج اخلاقی طورپر کرپٹ شخص مالی کرپشن کی بات کررہا ہے، اگر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہوتا تو آج میرے خلاف عمران نیازی دعویٰ کرتے۔ عمران نیازی نہ سپریم کورٹ جاتے ہیں نہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ اپنا موبائل فارنزک آڈٹ کے لیے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں توپارلیمانی کمیٹی میں اپناموبائل پیش کروں گی، عمران کوبھی اپناموبائل دینا ہوگا، عمران نیازی جھوٹ اور تہمت کی سیاست کر کے قوم کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر شدید خوف اور گھبراہٹ طاری ہے اور بوکھلاہٹ میں انہوں نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگوائے ہیں تاکہ میری آواز کو خاموش کرایا جا سکے مگر ایسا نہیں ہو گا، چار سال سے انہیں میری کرپشن نظـر نہیں آئی اب کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک10رکنی پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے جو عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ کمیـٹی میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے ۔ پارلیمانی کمیـٹی کے قیام کے حوالے سے عمران خان اور ان کی جماعت کی جماعت کی جانب سے

متضاد بیانات سامنے آچکے ہیں جس میں تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیـٹی کو مسترد جبکہ عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو الزامات کی تحقیقات کیلئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔تحریک انصـاف اور عمران خان کی جانب سے متضاد بیانات کے بعد صورتحال مزید دلچسپ ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ دوسری جانب عائشہ گلالئی نے پارلیمانی کمیٹی کو نہ صرف قبول کیا ہے

بلکہ اپنا موبائل فون بھی کمیـٹی میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ عمران خان موبائل فون کمیٹی کے سامنے لانے سے گریزاں نظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…