اسلام آباد،لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے120کا ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے فیصل میر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد لاہور کے حلقہ این اے120کی
سیٹ خالی نشست پر پی ٹی آئی نے ڈاکٹر راشدہ یاسمین کو ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک ٹکٹ کسی کو دینے کا فیصلہ نہیں کر پائی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فیصل میر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔