اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیویوں کا جھگڑا، خاتون اول کی دوڑ نے شہباز شریف کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، وزیراعظم بنائے جانے کے فیصلے سے دستبرداری کی اصل وجہ سامنے آگئی۔تفـصیلات کے مطابق تہمینہ درانی اور شریف خاندان کے درمیان روز بروز شدید ہوتے
تنائو کا نشانہ شہباز شریف بن گئے ۔وزیراعظم بنائے جانے کے فیصلے سے دستبرداری کی وجہ خاتون اول کا جھگڑا بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیراعظم بنائے جانے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور بیگم نصرت شہباز کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہو گئے جس کی وجہ خاتون اول ہونے کا جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم بنائے جانے کی تجویز سامنے آنے کے بعد شریف فیملی بیگم نصرت شہباز کے بطور خاتون اول قرار پانے کے حق میں جبکہ دوسری جانب تہمینہ درانی خود کو خاتون اول کہلوانےبھی لگ گئی تھیں جس کی وجہ سے شریف خاندان میں بھی تنائو کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی ۔ خاندان میں تنائو کی کیفیت اور اختلافات کے باعث شہباز شریف وزیراعظم بنائے جانے کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔واضح رہے کہ میـڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق خاتون اول کے معاملے میں بیگم کلثوم اور مریم نواز کا ووـٹ بیگم نصرت شہباز کی طرف تھا جبکہ حیرت انگیز طورپر حمزہ شہباز بیگم تہمینہ درانی کو خاتون اول دیکھنا چاہتے تھے اور اس معاملے پر ایک خاندانی میٹنگ میں حمزہ شہباز کا موقف سامنے آنے پر انتہائی تنائو پیدا ہو گیا تھا ۔