اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نوازشریف سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے شہبازشریف کے ٹوئیٹر پیغامات وائرل ہو گئے۔ مخالفین کی جانب سے اخبارات کی شہ سرخیاں بننے والی خبروں کو،کہ ’’وزارت و قیاد ت کی کشمکش میں شریف خاندان میں باہمی انتشارہے ‘‘ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آج چاروں شانے چِت کردیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہارِ یک جہتی کے حوالے وزیراعلیٰ کی جانب سے
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپر جاری کئے گئے دو پیغامات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ناقدین و مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔جو مسلسل سوشل میڈیا کو شریف خاندان میں رنجشوں کو خبروں کو ہوا دیتے نہیں تھکتے تھے آج سکتے میں ہیں اور اپنے اکاؤنٹس سے غیرفعال دیکھنے کو ملے ہیں۔اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’’ عوام کا اعتماد ہی نواز شریف کا حوصلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ میرے بھائی، میرے لیڈر اور ریلی کے تمام شرکاء کو اپنے امان میں رکھے۔‘‘جب کہ اپنے دوسرے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’عوام کیساتھ رابطہ سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے۔ یہ جمہوری نظام کا اہم ترین حصہ اور سیاسی جماعتوں کیلئے آکسیجن ہے۔‘‘یہ پیغامات واضح کرتے ہیں کہ شریف خاندان میں باہمی کوئی اختلاف نہیں اور مسلم لیگ (ن) متحد ہے، اور ہر فیصلے پر میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔