پشاور(نیوزڈیسک)عائشہ گلالئی کی مبینہ کرپشن،خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے اہم اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہا احتساب کمیشن نے پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کیخلاف تحقیقات سے انکار کرتے ہوئے ان پر الزامات لگانے والوں کو ثبوت جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے،خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن کے ترجمان نے عائشہ گلالئی کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے ردعمل پر کہا ہے کہ
صرف الزامات کی بنیاد پر تحقیقات نہیں کی جاسکتیں۔ عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چاہئے کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ احتساب کمیشن کو پیش کریں عائشہ گلالئی کے خلاف ثبوت آنے کی صورت میں ہی کارروائی کی جاسکتی ہے واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے ذاتی اسسٹنٹ سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنما ان پر کرپشن کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔