اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عائشہ گلا لئی معاملہ، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلا لئی تحریک انصاف اور عمران خان کے گلی کی ہڈی بن گئیں، آج دوپہر ڈھائی بجے بنی گالہ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب ، مشاورت کیلئے شیخ رشید کو بھی خصوصی دعوت دیدی گئی، فواد چوہدری اور بابر اعوان قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی میں ہونیوالی تحقیقات کے قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلا لئی

کا معاملہ تحریک انصاف اور عمران خان کے گلی کی ہڈی بن چکا ہے اور آج اسی سلسلہ میں بالآخر دوپہر ڈھائی بجے بنی گالہ میں تحریک انـصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں عائشہ گلا لئی کے معاملے پر غوروحوض کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے تحریک انصاف کے اہم اتحادی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں عائشہ گلا لئی معاملے پر آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہو گی جبکہ عمران خان پر ان ہی کی جماعت کی خاتون رکن کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی میں حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔ تحریک انـصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میںبیرسٹر فواد چوہدری اور بابر اعوان ایڈووکیٹ قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی میں ہونیوالی تحقیقات کے دوران اور بعد کے قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دیں گے۔واضح رہے کہ ایک جانب تو قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی میں ہونیوالی تحقیقات کو تحریک انصاف مسترد کر چکی ہے جبکہ عمران خان نے نجی تی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور ن لیگ خیبرپختونخواہ کے رہنما امیر مقام کو بھی عائشہ گلالئی اور اپنے ساتھ تحقیقات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…