ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف قانون سے خاتون پر اتر آئی ،منشور تو ٹھیک مگر اس کا سربراہ ۔۔عائشہ گلا لئی کا کپتان پر اب تک کا سب سے کڑا وار،

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران کو معافی مانگنے پر معاف کر نے کے اعلان کامقصد یہ نہیں کہ میرے پاس ثبوت نہیں ہیں ، اسمبلی میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،عمران نے پارٹی سربراہ کے طور پر عہدے کا غلط استعمال کیا، نعیم الحق نے تسلیم کیا کہ میسج کیالیکن بعد میں کہہ دیا کہ اکائونٹ ہیک ہو چکا تھا جس کا بھانڈہ آئی ماہرین نے پھوڑ دیا، پی ٹی آئی

مافیا بن چکی، فواد چوہدری کرائے کا سپاہی ،عمران میرے مقابلے میں جلسہ کر کے دکھا دیں،کے پی حکومت کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، عائشہ احد کی پریس کانفرنس تحریک انصاف کی طرف سے سپانسرڈ تھی جس نے حقیقت ظاہر کر دی، عائشہ گلالئی کی جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘میں معروف صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کو معافی مانگنے پر معاف کر نے کے اعلان کامقصد یہ نہیں کہ میرے پاس ثبوت نہیں ہیں ، جب اسمبلی کی کمیٹی میں ثبوت سامنے رکھوں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سب کے سامنے ہو جائے گا ، میرا اور میرے والد کا فون حاضر ہے جب چاہیں جہاں چاہیں میں ثبوت کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر جانے کو تیار ہوں ۔ اسمبلی کمیٹی میں تحقیقات کے بعد حقائق سب پر واضح ہو جائیں گے کہ جو پیغامات عمران نے بھیجے وہ نا مناسب تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نے پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ، نعیم الحق نے تسلیم کیا کہ میسج کیا لیکن بعد میں کہہ دیا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا تھا لیکن قوم اور آئی ٹی ماہرین جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے ۔

پی ٹی آئی جماعت کی بجائے اب مافیا بن چکی ہے ن لیگ کو برا بھلا کہنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر ان آلائشوں سے خود کو پاک کرنا چاہیے ۔پی ٹی آئی کا ترجمان فواد چودھری کرائے کا سپاہی ہے اور وہ میرے معیار کا آدمی بھی نہیں کہ میں اس پر بات کروں ایسے لوگ آسانی سے دستیاب ہو تے ہیں ۔پی ٹی آئی کا منشور بہترین ہے لیکن افسوس کے ان کا رہبر انتہائی

نا مساسب آدمی ہے ۔ انہوں نے چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ میں آج کہتی ہوں کہ میں جلسہ کر لوں اور عمران بھی کر لے دیکھیں گے کہ کس کے جلسے میں عوام زیادہ آ تی ہے ۔گلالئی کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے اگر میں صرف کرپشن پر بات کر کے پارٹی سے علیحدہ ہو جاتی تو یہ ممکن تھا یہ مگراس سے میرا ضمیر مطمئن نہ ہوتا ۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ

حکومت کی جانب سے قتل، تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میری بہن قومی ہیرو ہے اس پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس سے پی ٹی آئی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ احد کے ساتھ اگر ظلم ہوا تو ساتھ کھڑی ہوں گی لیکن 7سال میں پی ٹی آئی کو کچھ یاد نہیں آیا بلکہ اب سپانسرڈ قسم کی پریس کانفرنس کر کے

حقیقت ظاہر کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حلا ل کے پیسے ہیں وہ بھی بہت ہی تھوڑے ہیں عمران کے مہنگے وکیلوں کے مقابلے میں ہم کہاں سے وکیل لائیں نہ ہی ہمارے پیچھے کوئی پارٹی ہے نہ کو ئی مافیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…