پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی شمالی وزیرستان ایجنسی کے گرینڈ قبائلی جرگے کے ایک رکن نے خبردار کیا ہے کہ اگر رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کیے تو قبیلے کے لوگ ان کے گھر کا محاصرہ کرلیں گے۔گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس کے دوران ملک جلال خان وزیر نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تعلق نہ تو وزیرستان
سے ہے اور نہ ہی وہ قبائلی خاتون ہیں، کیونکہ گذشتہ 4 دنوں کے دوران جو کچھ انہوں نے کیا، وہ قبائلی عوام کی روایات کے خلاف ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا، ‘ہم کسی بھی قبائلی خاتون سے اس طرح کے طرز زندگی کی امید نہیں رکھتے، یہ خاتون جنوبی اور شمالی وزیرستان ایجنسی سے ناواقف ہیں کیونکہ وہ قبائلی علاقے کی رہائشی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘قبائلی خاندان اپنی بیٹیوں کو کبھی اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میڈیا یا غیر متعلقہ لوگوں کے سامنے آئیں۔