اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خرابی دور کردی جائے گی۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ سمندر میں نہیں ہے بلکہ آئی می ووئی کے مطابق فالٹ سعودیہ میں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فالٹ پر قابو پالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی کیبل نظام آئی می وی میں خرابی سے ملک بھر کے انٹرنیٹ سسٹم میں خلل پڑگیا جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین دشواری کا سامنا کررہے ہیں تاہم متعلقہ ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) سے انٹرنیٹ دوسرے چیلنجوں پر منتقل کررہے ہیں لیکن تاحال کامیاب نہ ہوسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف عالمی کیبل نظام آئی می وی کے تحت بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی