منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان عائشہ گلا لئی سےخود نہیں بلکہ کس کی شادی کروانا چاہتے تھے؟۔۔حامد میر کپتان سے ہونیوالی گفتگو سامنے لے آئے

datetime 5  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان خود نہیں بلکہ عائشہ گلالئی کیساتھ کسی اور کی شادی کروانا چاہتے تھے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے الزامات کے معاملے پر میری عمران خان سے ذاتی حیثیت میں بات ہوئی ہے اور انہوں نے عائشہ گلا لئی کے الزامات کو

مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عائشہ گلا لئی سے خود نہیں بلکہ کسی اور سے اس کی شادی کروانا چاہتا تھا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کیونکہ عائشہ گلا لئی خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی ایک سرگرم کارکن تھی اور ہر موقع پر موجود ہوتی تھیں، بم دھماکے کی صورت میں عائشہ سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچتی اور ابھی حال ہی میں انہوں نے لوڈ شیـڈنگ کے خلاف کامیاب دھرنا کیا ہےاور وہ نوجوان بھی ہیں تو ان کے حوالے سے بہت سے لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے تھے تو میں چاہتا تھا کہ وہ شادی کر لیں ۔ اسی صورتحال کے باعث انہوں نے عائشہ کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو ان کی شادی کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔حامد میر کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی نے انہیں جو میسجز دکھائے ہیں وہ ان کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا وہ عمران خان کے ہیں یا نہیں تاہم ان میسجز سے عائشہ گلالئی کے موقف کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…