اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی نے طلب کیا تو وہ شواہد اس کے سامنے رکھیں گے۔ عائشہ گلالئی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی کمیٹی کےقیام کی تجویز دی تھی جب کہ اس حوالے سے اسمبلی میں تحریک بھی منظور کرلی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے عمران خان قوم سے کیے پر معافی مانگ لیں، معاملہ کمیٹی تک چلا گیا ہے، ایسا نہ ہو کہ عمران خان کوشرمندگی اٹھانی پڑے۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے انہیں طلب کیا تو وہ اس کے سامنے تمام شواہد رکھیں گے۔دوسری جانب آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ طاقت ور مردوں کے سامنے کھڑا ہونا آسان نہیں۔