پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’عائشہ گلالئی پر تیزاب سے حملہ‘‘ تشویشناک خبر کے بعد پولیس فوراً حرکت میں آگئی

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے، تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات پر دھمکیاں ملنے کے بعد سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے،

مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں ، تیزاب پھینکنے کی دھمکی سوشل میڈیا پر دی جارہی ہے، جلد سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نے عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عائشہ گلالئی کوسیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔یاد رہے تین روز قبل عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھائی تھی۔عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں۔جس کے بعدعائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے ، جس میں انکو تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…