اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات پروزیراعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے مگروزیراعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے، عائشہ گلالئی گورنرکے پی کے اورامیرمقام سے رابطے میں تھی،(ن)لیگ اوردیگرجماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہیں،امید ہے الزامات کاماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایاجائیگا۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دے رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میرے اورمیری جماعت کیخلاف کیسزناکام ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ گلالئی،گورنرکے پی اورامیرمقام سے رابطے میں تھی، ان تینوں اورعائشہ کے والدکے موبائل کابھی فرانزک آڈٹ ہوناچاہیئے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ نہیں رکے گی،کرپٹ لوگوں کوبے نقاب کرنے کامیراعزم جاری ر ہے گا۔