جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

25 کروڑ ،عائشہ گلالئی بُری طرح پھنس گئیں

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑوانوالہ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی جڑانوالہ نے عائشہ گلالئی کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پر الزامات لگانے پر لیگل نوٹس پی ٹی آئی جڑانوالہ کے نائب صدرسید خاقان کی جانب سے بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سے عمران خان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور پی ٹی آئی سے وابستہ خواتین کی توہین ہوئی ہے۔

عائشہ گلالئی 15 روز میں معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں اور اگر وہ ان دونوں کاموں میں سے کوئی کام نہیں کرتیں تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی پر لگنے والے کرپشن الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ان پر لگے الزامات کے باقاعدہ ثبوت اور گواہ موجود ہیں، تحقیقات ہونی چاہئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن نے عائشہ گلالئی کے معاون اور پولیٹیکل سیکرٹری نور زمان کی جانب سے لگائے گئے کرپشن الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کے تحت عائشہ گلالئی سامنے بٹھا کر کہتی تھیں کہ مجھے اتنی کمیشن دیدو تو میں یہ کام کروا دوں گی۔ یہ پیسے لے کر تبادلے کراتی رہتی تھیں ٗ ان پر لگنے والے تمام الزامات کے باقاعدہ ثبوت بھی موجود ہیں اور ان کیخلاف گواہ بھی ہے تو ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہیں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے سب کچھ کیا ہے اور الزامات لگانے کی بھارتی قیمت وصول کی۔ یہ شروع سے ہی بلیک میلنگ ٹائپ کی ہے اور ہمارے ساتھ بھی بلیک میلنگ کرتی آئی ہے ۔ یعنی اگر کچھ بھی ہوتا تھا تو کہتی تھی کہ میں عمران خان کے پاس جاتی ہوں،

میں یہ کرتی ہوں، میں وہ کرتی ہوں، تو یہ شروع سے ہی ایسے کرتی آ رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے تو انسان ندامت سے بات کرتا ہے لیکن یہ مختلف پروگراموں میں بیٹھ کر ہنس ہنس کر بات کر رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے۔ اس نے جتنے بھی الزامات لگائے ہیں، اگر وہ سچ ہیں تو ان کے ثبوت پیش کر دے، لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…