جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

گلالئی معاملے کا ڈراپ سین؟ عائشہ کہاں ثبوت پیش کریں گی؟ دودھ کا دوھ، پانی کا پانی !!!

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ان کیمرا خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک عارفہ خالد نے پیش کی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے جو ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی

رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ خواتین کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، پی ٹی آئی کیوں ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھارہی ہے؟ اس مسئلے پر غیرجذباتی بحث ہونی چاہیے ٗعائشہ نے پارٹی کے سربراہ پر الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جو خاتون اپنے حق کے کیلئے اٹھتی ہے اس پر پہلے الزام لگتا ہے ٗٹوئٹ میں کہا گیا کہ عائشہ پر تیزاب پھینکیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، عائشہ گلالئی کو دھمکیوں کے معاملے کی بھی تحقیقات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ماریہ طورپکئی قومی اسٹار ہے،اسکی تصاویراچھالنا بھی ہراساں کرنا ہے ٗکیا تحریک انصاف خاتون کھلاڑی پر الزامات لگانے والے کارکنوں کیخلاف کارروائی کرے گی؟ معاملہ دو ارکان اسمبلی کے درمیان ہے۔پی پی پی رہنما کے مطابق عائشہ گلالئی کا الزام جنسی طور ہراساں کرنے میں آتا ہے اور حوالے سے قوانین ملک میں موجود ہیں ٗاگر ہراساں کرنے سے متعلق کمیٹی فعال نہیں تو اسے فعال کریں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کو عائشہ کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جوعائشہ گلالئی کیخلاف بات کررہی ہیں وہ بھی جانتی ہیں ٗعائشہ درست کہہ رہی ہے ٗوہ واحد نہیں ہیں ٗجو خاموش ہیں انہیں عائشہ نے آواز دی ہے۔ماروی میمن نے کہا کہ حلفاً کہتی ہوں عائشہ نے جو کہا وہ 100 فیصد سچ ہے، عائشہ نے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع

پر پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے کہا کہ ایک عورت پر کمیٹی بنارہے ہیں توخواجہ آصف کے خلاف بھی بنائیں۔پی پی پی کی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ جس موبائل میں ثبوت ہیں اسے چھیننے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…